نئی دہلی، 23 دسمبر (یو این آئي) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے مرکزی وزیر مالیات کے خلاف اپنی لڑائی کو آج ان کے دروازے تک پہنچاتے ہوئے تغلق آباد روڈ پر واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ پر زبردست مظاہرہ کیا اور دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈي سی اے) میں مبینہ مالی بےضابطگیوں کے معاملے میں ان سے استعفی دینے کا مطالبہ
کیا۔
مظاہرہ کے دوران کچھ دیر کے لئے مظاہرین تشدد پر اترآئے، جس کے بعد پانی کی بوچھاڑ کی گئی۔
تاہم، عام آدمی پارٹی کے لیڈروں نے کہا کہ ان کا احتجاج پرامن تھا اور انہوں نے پولس پر بے جا طاقت کا استعمال کرنے کا الزام لگایا